پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انعم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا پروجیکٹ سجل علی کے ساتھ ہی تھا اور اسی وقت انہوں نے دوبارہ سجل کے ساتھ کام کی دعا مانگی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انعم حسین نے بتایا کہ ‘میرا پہلا پروجیکٹ میں منٹو نہیں ہوں تھا جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، مجھے اس میں سجل کے ساتھ کام کرکے اتنا مزہ آیا کہ شوٹنگ کے اختتام پر میں نے دعا مانگی’۔

انعم حسین کا کہنا تھا ‘سجل نے مجھے کہا تھا کہ جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو کوئی سینئر یا جونیئر آرٹسٹ نہیں ہوتا، ہم سب ایک ہوتے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا ‘ایک اور سجل کی اچھی بات جسے میں سراہنا چاہوں گی وہ یہ کہ عام طور پر جب آپ کا شاٹ ہو تو وہ اداکار جو فریم میں نہیں ہیں وہ چلے جاتے ہیں لیکن سجل وہیں رہتی تھیں اور اپنی لائنز دہراتی تھیں تاکہ جس اداکار کا شاٹ ہے اس کی لائنز نکلیں اور بہتر طریقے سے اداکاری ہوسکے’۔