بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
گزشتہ 14 برس سے پوجا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، انہوں نے 2012 میں سپر اسٹار کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ناصرف ان کی چیف مینیجر بلکہ برانڈ اسٹریٹجسٹ اور قریبی قابلِ بھروسہ ساتھی بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 42 سالہ پوجا ڈاڈلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے مالیت کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

