آنجہانی بھارتی اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے اداکار کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان رک ہی نہیں رہا تھا۔

گزشتہ روز نانا پاٹیکر کی موت پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ خبر سنی ہے لیکن فی الحال میں لکھنؤ میں اپنی مصروفیات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں، یہاں ایک تقریب ہے اور  آج کام کا دن ہے۔

تنوشری نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لائیو جانے اور اپنے کام سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کا ارادہ بنایا تھا لیکن اب تشویش ہے کہ توجہ مکمل طور پر اداکار کے انتقال اور اس پر میرے ردعمل پر مرکوز ہو جائے گی۔