سیاستدان و  بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیا بچن نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے تعلقات کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جب میں نے پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کو دیکھا تو مجھے خطرہ محسوس ہوا تھا۔

جیا بچن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ امیتابھ ابتدائی دنوں میں کم گو اور حد سے زیادہ حساس طبیعت کے مالک تھے جس کے باعث انہیں سمجھنا آسان نہیں تھا۔

جیا بچن کے مطابق میں نے امیتابھ کو پہلی مرتبہ پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم کے دوران دیکھا تھا، بعد ازاں ہم دونوں کی ملاقات فلم ساز ہری کیش مکھرجی کی فلم ’گڈی‘ کے سلسلے میں ہوئی جس میں شروع میں میرے ساتھ امیتابھ بچن کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں فلم سے الگ کردیا گیا۔