پاکستان کی مایہ ناز سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے سر کو مسلسل ڈھانپے رکھنے کی وجہ بتادی۔

سابقہ اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دوران انٹرویو اپنے کینسر اور سر ڈھکنے کی وجہ پر بات کررہی ہیں۔

اریج فاطمہ نے بتایا ‘مجھ سے بہت لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں نے سر ڈھکنا کیوں شروع کیا، دراصل مجھ میں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو ایک ڈر تھا کہ میرے بال جھڑ جائیں گے، مجھے اپنے بالوں پر بہت ناز تھا اور ان ہی کی فکر مجھے سب سے زیادہ تھی، یہ ایک عورت کا اعتماد ہوتے ہیں’۔