بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے بیڈروم میں کسی نادیدہ قوت کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ڈائریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری سے متعلق ماضی کے کئی قصوں کو یاد کیا۔

سلمان خان نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ ان کے کمرے میں کسی ایسی چیز کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے جو کبھی نظر نہیں آئی۔

اداکار نے بتایا کہ میں بیڈروم میں کبھی اکیلا نہیں رہا،  وہاں ہمیشہ میرے ساتھ کوئی ایسا شخص موجود ہوتا تھا جسے میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا، صرف اس کے بارے میں سنا تھا۔