پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔
سوشل میڈیا پر وینا ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سب مجھے بول رہے ہیں میں موٹی ہوگئی بھینس بن گئی، مجھے موٹے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا، جب تک میں خود موٹی نہیں ہوگئی’۔
انہوں نے کہا کہ ’زندگی میں انسان پتلا بھی ہوتا ہے، موٹا بھی ہوتا ہے، آپ لوگوں نے میری زندگی مشکل بنا دی ہے۔

