لندن / اسلام آباد: معروف برطانوی ایوی ایشن جریدے فلائٹ انٹرنیشنل (Flight International) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار نے ’معرکہ حق‘ کے دوران بھارتی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانوی جریدے کی جانب سے جاری کردہ ’ورلڈ ائیر فورسز ڈائریکٹری 2027‘ (World Air Forces Directory 2027) میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال رافیل طیاروں کی تعداد کم ہو کر 32 رہ گئی ہے، جو اس سے قبل 36 تھی۔

سال بہ سال رافیل طیاروں کی تعداد میں کمی کا ریکارڈ

فلائٹ انٹرنیشنل کی گزشتہ رپورٹس اور تازہ ترین ڈائریکٹری کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں رافیل طیاروں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے:

  • 2025 کی رپورٹ: فلائٹ انٹرنیشنل کی 2025 کی ورلڈ ائیر فورسز ڈائریکٹری میں بھارتی فضائیہ کے پاس موجود رافیل طیاروں کی کل تعداد 36 بتائی گئی تھی۔
  • 2026 کی رپورٹ: 2026 کی ڈائریکٹری میں ایک طیارے کی کمی کے بعد یہ تعداد 35 ظاہر کی گئی تھی۔
  • 2027 کی تازہ رپورٹ: اب 2027 کی سالانہ ڈائریکٹری میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال رافیل طیاروں کی تعداد مزید کم ہو کر 32 رہ گئی ہے۔