بیشتر افراد فونز کے لیے اسکرین پروٹیکٹر کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اسکرین کو زیادہ تحفظ مل سکے۔

مارکیٹ میں مختلف طرح کے اسکرین پروٹیکٹر دستیاب ہیں، کچھ میں سافٹ فلم کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ گلاس پر مبنی ہوتے ہیں۔

اگر فون کچھ بلندی سے فرش پر گر جائے یا جیب میں کسی نوکیلی چیز ٹکرا جائے تو اسکرین پروٹیکٹر متاثر ہوتا ہے۔

اس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ اسکرین پروٹیکٹر کریک ہو جاتا ہے۔

مگر کیا ایسے اسکرین پروٹیکٹر کو استعمال کرنا ٹھیک ہوتا ہے جو کافی زیادہ متاثر نظر آتا ہے؟

مثال کے طور پر ایسے پروٹیکٹر پر مبنی فون کو استعمال کرنے پر انگلیاں دھار سے کٹ سکتی ہیں۔

اگر اسکرین پروٹیکٹر کو زیادہ نقصان پہنچ چکا ہو تو اسکرین کا وہ حصہ تحفظ سے محروم ہو جاتا ہے، جس سے نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔