بھارتی اداکار راجو کھیر نے انکشاف کیا ہےکہ ان کے بھائی نامور اداکار انوپم کھیر نے مالی بحران کے دنوں میں ان کی کوئی مدد نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو کھیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ماضی کے کئی قصوں کو بھی یاد کیا۔
اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں زندگی کے مشکل دور سے گزر رہا تھا، میں نے اپنا گھر بیچ دیا تھا کیونکہ ایک نیا چینل آنے والا تھا اور اس کے بدلے میں نے کہیں اور ایک فلیٹ خریدا تھا۔

