بالی وڈ  کے سپر اسٹار شاہ رخ خان  کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے 2 نومبر  کا دن کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا کیوں کہ 2 نومبر کو   ان کی سالگرہ  کے روز بڑی تعداد میں ان کے مداح اس امید پر ممبئی میں واقع شاہ رخ کے گھر ‘منت’ کے باہر جمع ہوتے ہیں تاکہ ان کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔

یا پھر گزشتہ2 برسوں کی طرح ممبئی کے ‘بال گندھرو رنگ مندر ‘ میں شاہ رخ کی منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے ان  سے ملاقات کرسکیں، اس  تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد کو اپنے سپر اسٹار کے ساتھ وقت گزارنے، ان سے سوالات پوچھنے اور انہیں سننے کا موقع ملتا ہے تاہم میڈیا کو اس  تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

 اس بار جب شاہ رخ خان 2 نومبر کو 61 برس کے ہونے جارہے ہیں تو  امکان ہے کہ ان کے مداحوں کو یہ خوشی نہ مل سکے۔