دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو مسلسل دوسری مدت کے لیے بلا مقابلہ آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ کی جانب سے جے شاہ کی بطور چیئرمین دوبارہ تقرری کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ کونسل کے مطابق چیئرمین کے عہدے کے لیے کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات سامنے نہ آنے کے باعث جے شاہ بلا مقابلہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

بالی اجلاس میں نامزدگی کی منظوری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین بنانے کی باضابطہ تجویز انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران ڈائریکٹرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔