برگن اسٹاک دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے ، سوئس وزارت خارجہ
ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنیوا کے بجائے اب برگن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔
سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔

