اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا۔