لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے روبرو پیش ہوگئے۔

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان جمعرات کے روز دوپہر تین بجے نیشنل سائبر کرائم انویسٹگیشن ایجنسی کے روبرو پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے جوہرٹاؤن تھانے میں پیش ہوئے۔ دونوں کرکٹرز سے این سی سی آئی اے کی جانب سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران  مبینہ ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق پوچھا گیا۔