پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔

سری لنکا کے لاہیرو اُدارا نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کمندو مینڈس نے 23 اور داسُن شناکا نے 18 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 اور محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب محمد عمران اور رضا اللہ ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان سمیت فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، شاداب خان، خواجہ نافع،  نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پلیئنگ الیون میں کپتان کوشل مینڈس سمیت لہرو اودارا، کامل مشارا، کامندو مینڈس، سہان آراچیگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔