خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2022 اور 2023 کے دوران خیبرپختونخواکےخزانہ کو ایک سال میں 16ارب94کروڑ روپے سےزائد کانقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق   غیر قانونی کان کنی کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کی لوٹ مار کی گئی، جبکہ نادہندہ ٹھیکے داروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات وصول نہیں کیے گئے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ معدنیات کی چیک پوسٹوں، انسپکٹرز اور متعلقہ عملے کی موجودگی کے باوجود صوبے میں غیر قانونی کان کنی جاری رہی جس سے مزید 3 ارب 8 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ شاہراہوں اور اسمال ڈیمز کی تعمیر کے نام پر بجری اور ریت کے غیر قانونی اخراج سے 3 ارب 7 کروڑ روپے کے نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق معدنیات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 54 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول نہیں کیے گئے جبکہ کوئلہ، باکسائٹ، لائم اسٹون اور سوپ اسٹون کی کانوں سے متعلق 81 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات معاف کیے گئے۔