اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنےکا فارمولا تبدیل کردیا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل نے اوگرا کو  پیٹرول کے نئے پرائسنگ میکانزم  پرخط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولےکی  وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے، پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے درآمدی کارگو کی اصل لاگت کی بنیاد پرکیا جائےگا، درآمدی کارگو کی اصل لاگت دستیاب نہ ہونے پر آخری دستیاب کارگو کی قیمت کو بنیاد بنایا جائےگا۔