کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی نئی قیمت

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 345 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کا ریٹ

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 109 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 940 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔