مالیاتی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اےآئی )  کے ذریعےسائبرحملوں کاخطرہ بڑھ گیا۔

اس حوالے سے نیشنل سائبرایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایمرجنگ اےآئی سائبر خطرات پر ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق  بینکوں کےکور بینکنگ سسٹمز، ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز سمیت تیل و گیس کی تنصیبات، واٹر یوٹیلیٹیز اوربجلی کےنیٹ ورکس، بجلی کی پیداوار اور تقسیم، مینوفیکچرنگ اور ٹرانسپورٹ کے نظام بھی نشانے پر ہیں، ظاہرکردہ اکاؤنٹ بیلنس میں رد وبدل سے صارفین میں خوف وہراس پھیل سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اےآئی، خودکاربوٹس، بوٹ نیٹس اور ایجنٹک ٹولز سےحملوں کی رفتار اور پیچیدگی بڑھ رہی ہے، بینکوں کے اے پی آئیز، ادائیگی کے نظام اور صارفین کی ایپلی کیشنز پر حملوں کا خدشہ ہے۔