عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکر کو لاہور  میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

 ایلن واکر نے  پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایلن واکر اپنے میوزک البم کیلئے آئے ہیں جس دوران  انہوں نے پاکستانی گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب سے  بھی ملاقات کی۔