آسٹریلیا کے آل راؤنڈرگلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گلین میکسویل نے پیر کے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی ان کا ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط بین الاقوامی کریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور 38 سالہ گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سےکرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں نمائندگی کی۔ وہ  2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ  جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔2  ون ڈے ورلڈکپ جیتنے کے علاوہ وہ2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

گلین میکسویل نے7 ٹیسٹ،149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

میکسویل نے اگست 2012 میں افغانستان کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 149 ون ڈے میچز میں 3 ہزار 990 رنز بنائے۔ ون ڈے میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 201 رنز رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے میں77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔