استنبول: مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، معاہدے کا سیکرٹریٹ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے، ان کا عہدہ 3 سال کے لیے ہوگا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیےکی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو استنبول میں منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کےوزرائے خارجہ، وزرائےدفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول میں افتتاحی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے تحت تینوں ملک (پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ) مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون، مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، معاہدے کا سیکرٹریٹ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے، ان کا عہدہ 3 سال کے لیے ہوگا۔

