پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے حکومت سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست کردی۔
حال ہی میں سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں روتے دیکھا گیا جب کہ ویڈیو میں اداکارہ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے کیسز پر بات کی۔
سعدیہ امام نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، آیت نور کی رپورٹ پڑھی بچی کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ادارے کیوں نہیں اٹھ رہے؟ پمز اسپتال میں بچے مرگئے، کوئی ڈاکٹر اور نرس کو آنچ تک نہیں آئی، مصطفیٰ کمال صاحب آپ بدتمیزی کر رہے ہیں، آپ کو وزیر صحت کس نے بنا دیا؟

