وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 75.19 فیصد اور ایل پی جی 68.95 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ بجلی چارجز میں 58.59 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں پیٹرول 49.6 فیصد اور ڈیزل 43.98 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں 35.13 فیصد اضافہ اورچکن 20.77 فیصد مہنگی ہوگئی، اسی طرح مرچ پاؤڈر 15.55 فیصد، مٹن 14.09فیصد اور بیف 12.27 فیصد مہنگا ہواجبکہ ایک سال میں سادہ ڈبل روٹی 9.02 فیصد مہنگی ہوئی۔
سالانہ بنیاد پر سستی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر 63.65 فیصد سستے ہوئے، ایک سال میں آلو 39.93 فیصد اور چینی کی قیمت میں 23.2 فیصد کمی ہوئی۔
ایک سال میں انڈے 19.83 فیصد اور نمک 14.86 فیصد سستا ہوا جبکہ دال مسور 8.97 فیصد، گڑ 8.92 فیصد اور دال مونگ 7.83 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.04 فیصد کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا سستی اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

