فرانسیسی وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور فسادات کے بعد مقامی حکام کو آج شام سے ‘جزوی کرفیو’ نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم لیکورنو نے کہا کہ وہ ’امنِ عامہ کی بحالی کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ‘ہنگامی حالت’ نافذ کرنا ضروری سمجھا گیا تو ’ہم ایسا کر سکتے ہیں‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر جزوی کرفیو کا نفاذ زیادہ مناسب ہے۔

