سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش کپتان ہیری بروک کی ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 430 رنز کا ہدف دے دیا۔
تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ راولپنڈی میں جاری ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 429 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سےکپتان ہیری بروک نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ انہوں نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین ڈبل سنچری ہے۔

