اقوام متحدہ کے مقرر کردہ تفتیش کاروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کے خلاف جرم کے طور پر ’بڑے پیمانے پر قتل و غارت‘ کی ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے خودمختار بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کے خلاف دیگر جرائم اور جنگی جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔
کمیشن، جو خود اقوام متحدہ کی نمائندگی نہیں کرتا، نے پہلی بار ستمبر 2025 کی ایک رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ جنگ میں اسرائیل نے ’نسل کشی‘ کا ارتکاب کیا ہے۔
اسرائیل کے عام انتخابات سے ایک روز قبل جاری ہونے والی اس نئی رپورٹ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں اور آباد کاروں کی مسلسل پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ایک ’وسیع اور منظم حملہ‘ شروع کر رکھا ہے۔

