اسرائیل کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ اگر انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے الزامات درست بھی ثابت ہو گئے تب بھی ملک کے عام انتخابات کے نتائج برقرار رہیں گے۔
سینٹرل الیکشن کمیٹی کے سربراہ نوام سہلبرگ نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہمارا مؤقف یہ ہے کہ اگر یہ شکوک و شبہات ثابت بھی ہو جائیں، تو بھی اس سے مجموعی طور پر انتخابی عمل کی شفافیت یا الیکشن کے حتمی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔

