دبئی : امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات، بھارت، ترکیہ، ایران اور برطانیہ سے وابستہ کمپنیوں، افراد اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ان پابندیوں میں 5 بھارتی شہری شامل ہیں، بھارتی شہری دھوانی نثارگ وورا، نثارگ سمیر وورا، بھارتی کمپنی ’ایس ایس پی ایل سلوشنز‘ کے ڈائریکٹر ہیں جب کہ دیگر 3 بھارتی شہری کیتن منوہر کوچیکار، بھپیندر سنگھ دھال سنگھ ساہو اور ہریش یام ہری ہارن چنداکاٹل، ’سمودرا میرین سروسز‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں نے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت یا درآمد میں کردار ادا کیا۔