ٹیکساس: تین نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہنوجوسا نے 3 مرتبہ کے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو شکست دے کر 1995 سے جاری ری پبلکن اقتدار کا خاتمہ کردیا۔
گریگ ایبٹ شکست تسلیم کرچکے ہیں اور ہنوجوسا ریاست کی پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر ہوں گی، امریکی سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ جیمز ٹیلاریکو کی کامیابی نے اس تبدیلی کو مزید غیر معمولی بنا دیا ہے۔
انتخابی نتائج کے بعد اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا ایبٹ دور کے سرکاری فیصلوں کی بھی نئی جانچ ہوگی؟ امریکی تنظیم پبلک سٹیزن نے ستمبر 2025 کی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایبٹ کی انتخابی کمیٹی کو عطیات دینے والے اداروں اور ان سے وابستہ افراد کو 2020 سے 2024 کے دوران تقریباً 950 ملین ڈالر کے 89 سرکاری معاہدے مسابقتی بولی کے بغیر دیے گئے جب کہ ان عطیہ دہندگان نے مجموعی طور پر تقریباً 2.9 ملین ڈالر کے عطیات دیے تھے۔
یہ معاہدے کورونا وبا، سرحدی تحفظ اور قدرتی آفات کے دوران ہنگامی اختیارات کے تحت دیے گئے، ان میں سے صرف Gothams LLC کو تقریباً 640 ملین ڈالر کے معاہدے ملے اور اس کے بانی نے بعد میں ایبٹ کی انتخابی کمیٹی کو چھ لاکھ ڈالر کے عطیات دیے۔

